وزراء کے بیانات مؤقف کے برعکس مذمت کرتے ہیں

وزراء کے بیانات مؤقف کے برعکس مذمت کرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مکول، مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے وزیر اعظم ،وزیر خارجہ اور وزرا ء کی طر ف سے قومی بیانیے کیخلاف بیا نات دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ باہر جا کر باہر والوں کی زبان بول رہے ہیں۔وزراء کے اپنے گھر ٹھیک کرنے کے بیانات سے یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔یہ لو گ ملک کے خلاف الٹا سازش کر رہے ہیں کوئی میلی آنکھ پاکستان کو دیکھنے کی جرات نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی قیادت اور وزراء بیانات انتہائی شرمناک ہیں اور قومی موقف کے بر عکس ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے اور اس حوالے عام بحث کرائی جائے ۔ این اے179 اور پی پی 257میں الیکشن میں میرے حصہ نہ لینے کا دعویٰ کرنے والے اندر کے خوف کا شکار ھیں بڑے بڑے سرداروں کو موٹر سایئکلوں پر سفر کرنے پر مجبور کر دیا آئندہ الیکشن میں انیں گدھا گاڑی پر بیٹھ کر ووٹوں کی بھیک نہ منگوائی تو میرا نام بھی جمشید دستی نے ان خیالات کا اظہار ایم این اے جمشید خان دستی نے ٹیلی فون فونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی شعور پر مکمل اعتماد ھے 2018کے الیکشن میں ھر کسی کو اسکی سیاسی حیثیت کا پتہ چل جا ئیگا۔