صوابی ،مکان تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جاں بحق ،دوسرازخمی

صوابی ،مکان تنازعہ پر فائرنگ ایک بھائی جاں بحق ،دوسرازخمی

صوابی ( بیورورپورٹ )مانیری بالا میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،جنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مجروح شاہد ولد میر شیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمیل خان اور ان کے بیٹے عابد نے مبینہ طور پر ہم پر فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں میرا بھائی انورشیر گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ میں زخمی ہوگیا ،وجہ قتل مکان کا تنازع بیان کی ہے ،جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر