عوام کی نظریں پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں ،لیاقت شباب

عوام کی نظریں پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں ،لیاقت شباب

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا دورہ نوشہرہ کے موقع پر تاریخی استقبال کرنے پر ضلعی تنظیم، تحصیل تنظیم اور مقامی تنظیموں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا تاریخی استقبال کیا اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور اس پارٹی کی قیادت پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ اس ملک کے عوام کے مسائل پیپلزپارٹی کی قیادت ہی حل کرسکتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ میں پیپلزپارٹی میں بڑی بڑی سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شمولیت سے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھر پورکامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر پارٹی قیادت نے مجھے پی کے 13 میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دیا تو میں موجودہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بری شکست سے دو چار کروں گا کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی حالیہ خیبرپختونخوا دورہ کامیاب رہا اور خو د کو بڑی بڑی پارٹیاں تصورکرنے والی کی نمایاں وکٹیں گرادی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر