ٹبہ سلطان پور کی بستی عبداللہ پور میں بجلی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر چکے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی اپنا قیمتی ووٹ دے کر منیس گروپ کامیاب بنائیں تاکہ بچے ہوئے ترقیاتی کام بھی مکمل کرواسکیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرلائیوسٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
نے گذشتہ روز ٹبہ سلطان پور کی نواحی موضع جنڈوالہ کی بستی عبداللہ پور میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 170میں 500بستیوں کو بجلی فراہم کر کے روشن کیا جاچکا ہے آصف سعید خان منیس نے کہا کہ کروڑوں روپے کی گرانٹ سے پختہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے تمام واعدے پورے کیے جارہے ہیں آئندہ ہو نے والے انتخابات میں عوام منیس گروپ کو کامیاب کروا کر مضبوط بنائیں تاکہ رہ جانے والے ترقیاتی کام بھی مکمل کروائے جاسکیں اس دوران معروف سیاسی سماجی شخصیت در محمد خان خاکوانی اور عوام کے پر زور مطا لبہ پرپکی کھوئی تا بستی عبداللہ پور تک میٹل روڈ بنوا نے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر در محمد خان خاکوانی ، محمد فیصل خان خاکوانی ، محمد لیئق خان خاکوانی ، ایس ڈی او واپڈا سردار خلیل احمد خان لاشاری ، نمبردار وقاص خان سندھڑ ،حاجی محمد اقبال خان منیس ، لائن سپر ٹینڈنٹ چوہدری محمد یونس کمبوہ ، عبدالشکور چشتی ، رب نواز خان سندھڑ ، حاجی محمد سعید کمبوہ ، محمد اجمل خان منیس ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ اور دیگر بھی موجودتھے ۔