صادق آباد‘ قومی شاہراہ پر 2 آئل ٹینکر الٹ گئے‘ ڈرائیور زخمی

صادق آباد‘ قومی شاہراہ پر 2 آئل ٹینکر الٹ گئے‘ ڈرائیور زخمی

صادق آباد(نامہ نگار)یک شد نہ دو شد‘ بارہ گھنٹوں میں قومی شاہراہ پر دو آئل ٹینکر الٹنے سے پچاس ہزار لیٹر سے زائد پٹرول ضائع‘ ایک ڈرائیور زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیا تفصیل کے مطابق الجنت بائی پاس پر رات ڈھائی بجے آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں چالیس ہزار لیٹر پٹرول بہہ کر ضائع ہوگیا جبکہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دوسرے حادثہ میں بہادر پور چوک کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ پٹرول بھی ضائع ہوگیا ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے فوری ادارے حر کت میں آئے دونوں واقعات میں قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کے بعد امدادی کاروائیاں کی گئیں ۔

آئل ٹینکر

مزید : ملتان صفحہ آخر