درجہ چہارم ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے مانند ہیں:علی امین گنڈاپور

درجہ چہارم ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے مانند ہیں:علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کسی بھی محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں درجہ چہارم ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے درجہ چہارم کے پچیس فیصد معذور کوٹہ ،سو فیصد میڈیکل بورڈ اور تینتس فیصد پروموشن کوٹہ پر ہر محکمہ عمل کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے ضلعی کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا اس موقع پر ایم پی اے احتشام جاوید اکبر خان ،صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور ڈی او تعلیم بیگم پروین خٹک بھی موجود تھیں جبکہ کنونشن میں نگران ضلعی صدر عارف عثمانی ،سابقہ ضلعی صدر کریم نواز بلوچ ،سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری ثاقب تنویر بلوچ ،تحصیل ڈیرہ کے صدر بلا ل بلوچ ،تحصیل کلاچی کے صدر علاؤ الدین ،پروآ سے صدر برکت اللہ بلوچ ،درابن سے صدر حافظ ثناء اللہ اور پہاڑ پور سے صدر ثناء اللہ نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض سابقہ ضلعی صدر کریم نواز بلوچ،محکمہ تعیلم یونٹ کے جنرل سیکرٹری عبد المجید کورائی اور سابقہ ضلعی صدر سید نجف علی شاہ نے سر انجام دیئے صوبائی نائب صدر و الیکشن کمشنر نذر شباب شیخو جی نے محکمہ زراعت اور میڈیکل کالج کی کابینہ سے حلف لیا اس موقع پر ڈی ای او بیگم پروین خٹک نے درجہ چہارم ملازمین میں آرڈر بھی تقسیم کیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر