انجینئرنگ یونیورسٹی اور یوایس پراجیکٹ سکلز فار یوتھ میں معاہدہ

انجینئرنگ یونیورسٹی اور یوایس پراجیکٹ سکلز فار یوتھ میں معاہدہ

پشاور( سٹاف رپورٹریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور یو ایس ایڈ فنڈڈ پراجیکٹ " سکلز فار یوتھ" (Skills for youth)نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں کئے۔معاہدے پردستخط پر وفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر یوای ٹی پشاور اور ڈاکٹر اجلال حسین ، سکلز فار یوتھ پراجیکٹ کے چیف آف پارٹی نے کئے۔ معاہدے کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں میں سسکو(CISCO)اکیڈمی سپورٹ سنٹر کا قیام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جہاں پر سسکو(CISCO)اکیڈمی سپورٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے اگاہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے 9مختلف اضلاع میں اسطرح کے سینٹرز قیام کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر اجلال حسین ، سکلز فار یوتھ پراجیکٹ کے چیف آف پارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ Skills for Youthپراجیکٹ کا بنیاد امریکہ میں1932میں رکھا گیا ۔جو کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کو سسکو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت دیتی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو سسکو(CISCO)اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت دلانا ہے جس سے ان کو روز گار کے بہتر مواقع میسر ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی سسکو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ فیکلٹی ان نوجوانوں کو سسکو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مستند کورسز کی تربیت دے گی ۔پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ،پر وائس چانسلر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر خطر اعظم ، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈائیریکٹرORIC، اور اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر