حج پر بھیجنے کے بہانے33 لاکھ بٹورنیوالے ٹریول ایجنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

حج پر بھیجنے کے بہانے33 لاکھ بٹورنیوالے ٹریول ایجنٹ کیخلاف ایف آئی اے کو ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے حاجیوں سے فراڈ کے ذریعے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ کے خلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں محمد طیب نیدرخواست دائرکی تھی کہ ٹریول ایجنٹ چوہدری افضل نے حج پر بھیجنے کے بہانے شہری طیب اور اس کے ساتھیوں سے 33 لاکھ روپے بٹورلئے اورویزہ نہیں دیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے ڈائریکٹر پنجاب کو حاجیوں سے فراڈ کے ذریعے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ کے خلاف تحقیقات اورقانونی کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر