سبق یاد نہ کرنے کی سزا‘ ٹیچر نے کمسن طالبعلم کا بازو توڑ ڈالا

سبق یاد نہ کرنے کی سزا‘ ٹیچر نے کمسن طالبعلم کا بازو توڑ ڈالا

ہارون آباد(نامہ نگار)پرائمری سکو ل کا ٹیچر کاسبق یاد نہ کرنے پر تیسری جماعت کے طالب علم پر تشدد ،بازو توڑ دیاتفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں89فائیو آر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں تیسری جماعت کے طالب علم محمد بلال نے میڈیا کو بتایا کہ سکول ٹیچر محمد مبین حسن نے مجھے سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سے مارا جس کی وجہ سے میرا بازو ٹوٹ گیا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن افتخار احمد علوی اعوان نے اس تشدد کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے سکول ٹیچر محمد مبین حسن کو معطل کر دیا اور بتایا کہ سکول ٹیچر کو قانون کے مطابق سزا ملے گی جبکہ سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ میں نے اس طالب علم پر تشدد نہیں کیایہ سکول سے باہر ہی کہیں کھیلتے ہوئے گرا ہے جس کی وجہ سے اس کے بازو پر چوٹ آئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر