سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کا 5 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد‘ زخمی کردیا

سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کا 5 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد‘ زخمی کردیا

جہانیاں(نامہ نگار) سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول کی لیڈی ٹیچر کا 5 سالہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

طالب علم پر مبینہ تشدد، پہلی کلاس کے محمد یوسف کے ہاتھوں پر ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا،طالب علم ہسپتال داخل۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک106دس آر میں نجی سکول رئیر ماڈل سکول میں زیر تعلیم پہلی کلاس کے پانچ سالہ طالب علم محمد یوسف کو اس کی کلاس ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ہاتھوں پرڈنڈے مار کر اس کا ہاتھ زخمی کر دیا ۔طالب علم کے وال نے زخمی محمد یوسف کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔زخمی بچے کے والد نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست گزار دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر