شجاع آباد تا ملتان ایکسپریس روڈ 4 سال بعد بھی نامکمل
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد تا ملتان ایکسپریس روڈ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا چار سال گزرنے کے بعد مکمل نہ ہوا مکمل ہونے والا حصہ بیشتر جگہ سے کمپیکشن نہ ہونے سے بیٹھ گیا ہے اور باقی ماندہ بننے والا روڈپل بلیل تا ناگ شاہ ملتان آنے جانے والی عوام کیلئے وبال جان بن گیا اسی طرح (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
شجاع آباد تا جلالپور پیروالا روڈ کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے منظور کرایا تھا وزیراعظم کے جانے کے بعد اس منصوبہ کو رد کر دیا گیا تھا شجاع آباد تا جلالپورپیروالا کا سنگل روڈ ہونے سے ٹریفک کے رش کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنے ہوئے ہیں اس روڈ پر بیشتر تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری دفاتر اور بینک ہیں شجاع آباد تا جلالپور پیروالا مصروف ترین روڈ ہے ٹریفک کے بے ہنگم کے رش کی وجہ سے درجنوں افراد حادثہ کا شکار ہو کر زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں اور کئی معذور ہو چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را اس روڈ کو کشادہ کراکے بنوائیں اور ایکسپریس روڈ کا بقیہ حصہ بلیل تا ناگ شاہ کو فوری طور پر مکمل کرائیں ۔