رحیم یارخان‘ سکول ٹیچر کا بیمار طالب علم پر بیہمانہ تشدد

رحیم یارخان‘ سکول ٹیچر کا بیمار طالب علم پر بیہمانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول کے طالب علم عمار اکرم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وہ نویں جماعت کاطالب علم ہے‘ چارروزقبل اس نے ناک کی ہڈی کاآپریشن کروایاہے جسے ڈاکٹرنے زخم کوآلودگی سے بچانے کے لیے کپڑے والاماسک ناک پررکھنے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کاکہاہے جس کی وجہ سے گذشتہ روزوہ پہلے دن سکول کلاس میں آیاتوماسک پہننے کی پاداش میں مختلف پریڈزکے ٹیچرعبدالجباراورمحمدشعیب نے اسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجس پراس نے سکول ہیڈماسٹرکے پاس جاکرشکایت کی توانہوں نے اساتذہ کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا‘ متاثرہ طالب علم نے کمشنربہاولپوراورڈپٹی کمشنررحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرہیڈماسٹرگورنمنٹ کمپری ہنسوسکول‘ ٹیچرزعبدالجباراورمحمدشعیب نے بتایاکہ اس میں کوئی صداقت نہ ہے۔