محرم میں رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جائے: ایوب گادھی

محرم میں رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جائے: ایوب گادھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورورپورٹ) صوبائی وزیربرائے کاؤنٹر ٹیررازم کرنل(ر)محمد ایوب خان گادھی نے کہا ہے کہ یوم عاشور محرم الحرام کے دوران منبر و محراب سے اتحاد بین المسلمین ، رواداری، اور برداشت کے درس کو فروغ دیا جائے۔ حضرت امام حسین اور اہل بیت کی اسلام کی خاطر قربانیوں کا احترام اور ادراک تمام مسالک میں یکساں ہے۔ کسی بیرونی شر پسند سے نبردآزما ہونے کے لیے یوم عاشور کی مجالس اور جلوس کی فول پروف سکیورٹی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہو ں نے کہا مجالس اور عاشور کے جلوسوں کے اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیبنٹ سب کمیٹی کے بہاول پور سرکٹ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ ، آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر محمود، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ آصف طفیل، کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر، آر پی او بہاول پور راجہ رفعت مختار، ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اظہر حیات، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سقراط امان رانا، ڈی پی او بہاول پورڈاکٹر اختر عباس گوندل، ڈی پی او بہاول نگر لیاقت علی، ڈی پی او رحیم یارخاں ذیشان اصغر، مےئر بہاول پور عقیل نجم ہاشمی، چےئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد قریشی، سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری، چےئرمین ضلع کونسل بہاول نگر قلندر حسین، ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبرز اور علماء کرام شریک ہوئے۔