دل کا دورہ پڑنے سے ایک، ٹریفک حادثات میں 3ہلاک، نوجوان کی خودکشی

دل کا دورہ پڑنے سے ایک، ٹریفک حادثات میں 3ہلاک، نوجوان کی خودکشی

خانیوال، میلسی، بہاولپور، چشتیاں، گڑھ مہاراجہ(نمائندگان) ٹریفک حادثات نے 3افراد کی جان لے لی، باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ، نوجوان کی خودکشی، پیشی پرآیا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق خانیوال سے بیورو نیوز ، نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈاخالق آباد قادر پوراں بائی پاس کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے سے ڈالہ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں مخدومپور کا رہائشی مجیب ا لرحمن شامی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور شدد زخمی نشتر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

منتقل کردیا ہے ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی کے نواحی چک نمبر193ڈبلیو بی کا ایک نوجوان محمد حبیب پیشی کے سلسلے میں کچہری آیا ہوا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اس دوران اس کے لواحقین اسے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار کر کے ہسپتال لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق موضع ماڑی میرقاسم شاہ کھوہ حاجی والاکے محمداخترکی اس کے والد ارشاد نے کسی بات پرسرزنش کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمداخترنے زہریلی سپرے پی کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایک تیز رفتار بیڈ فورڈ بس ڈرائیور نے سڑک کے کنارے کھڑے شخص محمد اکبر ولد محمد رمضان سکنہ بستی تاجپورہ ڈاہرانوالہ موڑ کو کچل ڈالا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی سات بچوں کا والد تھا ادھر بس ڈرائیور محمد سلیم سکنہ احمد پور جائے وقوعہ سے بس بھگا کر لے گیا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اطلاع ہونے پر بخشن خان پولیس نے ناکہ لگا کر اسے بس سمیت قابو کر لیا ۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق شریف آباد کا رہائشی 70سالہ ریاض حسین خان گذشتہ روز آراے خان کاٹن فیکٹری کے قریب سڑک کنارے جارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسکی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر زخمی کو نجی کلینک پہچایا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونیوالا ذہنی مریض بتایا جا تا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر