کسی سے مرعوب ہونگے اورنہ جھکیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

کسی سے مرعوب ہونگے اورنہ جھکیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں۔اسلام آباد میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔بابر یعقوب نے کہا کہ اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئے الیکشن بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے، انتخابی عمل سے جڑے دوسرے محکمے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں جب کہ اگلا ایک سال الیکشن کمیشن کے لیے بہت اہم ہے۔
الیکشن کمیشن