امریکی نائب صدر کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں: مائیک پنس

امریکی نائب صدر کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان ...
امریکی نائب صدر کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں: مائیک پنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پنس سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی ۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم سے سائیڈ لائن ملاقات کے موقع پر امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان سے بہتر تعلقات کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔