نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک ملازم جاں بحق

نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک ملازم ...
نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک ملازم جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شارع فیصل پر نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے کارخانے میں زور دار دھماکے سے لگنے والی آگے کے نتیجے میں ایک ملازم جھلس کر جاں بحق ہوگیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق نرسری کے قریب ایک عمارت میں موجود کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکہ ہوا ، جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت کا کافی حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ چیف فائر آفیسر تحسین احمد کا کہنا ہے کہ دفتر میں پہلے دھماکہ ہوا جس کے بعد گودام میں پڑے کیمیکل میں آگ لگ گئی، فیکٹری کا ملازم سلمان سولنگی جھلس کر جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں