ان فٹ یاسر شاہ ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن نہ کرپائے، متبادل کھلاڑی لانے پر غور

ان فٹ یاسر شاہ ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن نہ کرپائے، متبادل کھلاڑی لانے پر غور
ان فٹ یاسر شاہ ٹیم مینجمنٹ کو مطمئن نہ کرپائے، متبادل کھلاڑی لانے پر غور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے ایک ماہ کا وقت دیے جانے کے باوجود فٹنس بہتر نہ کرپانے والے یاسر شاہ کو ٹیم سے آﺅٹ کرکے سخت پیغام دینے کیلئے ان کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یاسرشاہ کو گزشتہ ماہ ٹیسٹ کے بعد فٹنس بہترکرنے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ ایک ماہ میں بھی اپنی فٹنس کے معیار کو بہترنہ بنا سکے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوران یاسر شاہ کوچ اور ٹرینر کو مطمئن نہ کرسکے، ٹیم مینجمنٹ بھی یاسر شاہ کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو سخت پیغام دینے کیلئے ان کے متبادل کو بلایا جا سکتا ہے، اور اگر ان کا متبادل بلایا گیا تو لیگ سپنر کیلئے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

عمر اکمل کو انگلینڈ لے جا کر چیمپینز ٹرافی کے سکواڈ سے کیوں نکالا گیا ؟پی سی بی بھی میدان میں آگیا ،ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے رویے اور فٹنس کی وجہ سے عمر اکمل کو قومی ٹیم سے آﺅٹ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید : کھیل