نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی، منظور وسان کی پیشگوئی
کراچی (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی،نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا،سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔منگل کو منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی۔شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شہبازشریف نوازشریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی۔نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔