شیطان باپ 13 سالہ حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا

شیطان باپ 13 سالہ حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا
شیطان باپ 13 سالہ حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا

  

قصور (ویب ڈیسک)سفاک اور شیطان صفت باپ اپنی حقیقی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق زاہدہ پروین دختر محمد عاشق سکنہ محلہ افضل ٹاﺅن چونیاں نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی نواسی جمیلہ بی بی بعمر 13 سال کو ملنے کیلئے دینا ناتھ آئی تو میری نواسی جمیلہ بی بی نے بتلایا کہ اس کا والد جمال دین آئے روز اس کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے قصور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کمسن بیٹی جمیلہ بی بی کے والد جمالدین کو گرفتار کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

”میرا بیٹا شراب پی کر میرے پاس آتا تھا اور۔۔۔“ 70 سالہ خاتون نے پولیس سٹیشن آ کر ایسی بات بتا دی کہ پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئیں، تفصیلات جان کر شیطان بھی خون کے آنسو رونے لگ جائے

ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ باپ اور بیٹی کے پاک رشتہ کی تذلیل کرنے والا سفاک ملزم کسی معافی کا مستحق نہیں، قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید : قصور