استخارہ کرکے ہر الجھے معاملے کا حل آپ خود بھی نکال سکتے ہیں،انتہائی مجرب عمل

استخارہ کرکے ہر الجھے معاملے کا حل آپ خود بھی نکال سکتے ہیں،انتہائی مجرب عمل
استخارہ کرکے ہر الجھے معاملے کا حل آپ خود بھی نکال سکتے ہیں،انتہائی مجرب عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر ابو نعمان رضوی سیفی

استخارہ کرکے کسی بھی معاملے میں اللہ سے ہدایت ورہ نمائی حاصل کرنے کا علم و عمل بے حد مقبول ہوچکا ہے۔زیادہ تر لوگ کسی صاحب علم سے استخارہ کراتے ہیں لیکن چاہیں تو وہ خود بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔اس کے لئے استخارہ کرنے کے لئے غسل اور وضوکر کے صاف لباس پہنناضروری ہے۔ قبلہ رخ کھڑے ہو کر نہایت عاجزی کے ساتھ درج ذیل دعا مانگ کرقبلہ رخ چہرہ کرکے سو جائیں تو ان شاءاللہ اس عمل کی وجہ سے ساری صورتحال خواب میں نظر آجائے گی اور اس سے نجات حاصل کرنے کا بہتر حل بھی معلوم ہوجائے گا ۔ایک سے سات دن کے مسلسل عمل سے ساری صورتحال واضح ہو جائے گی اورنجات کا راستہ بھی مل جائے گا ۔اوّل و آخر درود ابراہیمی 41بار پڑھ لیں اب درج ذیل ورد 101 مرتبہ پڑھنے کے بعد مذکورہ طریقے سے دعا مانگ کر وضو کی حالت میں قبلہ رخ سو جائیں ۔ان شاءاللہ خواب میں ہربات سے آگاہی ہو جائے گی ۔
 اللھم خرلی و اختر لی ولا تکلنی الی اختیاری
دعا : ” اے اللہ ! تیری ذات یکتا و اعلیٰ ہے اور تیری ذات ہی عالم غیب ہے۔تیرے سامنے کائنات کھلے کاغذ کی مانند ہے اور کائنات کے ہر فاعل کا ہر فعل بھی تیرے سامنے عیاں ہے ۔ میں اپنے کاروباری معاملات میں با لکل بے بس ہو گیا ہوں تُو میرے حال پر اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے رحم فرما اور مجھے اس بات سے آگاہ فرما کہ میرا کام کس کوتاہی کی وجہ سے بند ہوا ہے ےا کس تیرے نافرمان بندے کی جادوگری کی وجہ سے بند ہوا ہے اور اس سے مجھے نجات کی راہ بتا دیں ےا اللہ میری مدد فرما“ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -