ریحام خان کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطے

ریحام خان کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطے
ریحام خان کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے، پارٹی میں باضابطہ شامل ہونے کے لئے بات چیت، تاہم شمولیت کیلئے پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے رابطوں کی تصدیق کردی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدر کی ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی:ملیحہ لودھی

واضح رہے کہ بی بی سے بطور نیوز کاسٹر کیریئر کا آغاز کرنے والی ریحام خان نجی ٹی وی پر کافی عرصہ ٹی وی شو کرتی رہی ہیں لیکن وہ اس وقت قومی بھابھی بن گئیں جب عمران خان نے ان کے ساتھ شادی کی۔ یہ شادی 10 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔ عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے ریحام خان اپنی این جی او ’’ ریحام خان فاؤنڈیشن‘‘ چلا رہی ہیں جبکہ کچھ فلمیں بھی پروڈیوس کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -