نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے زرداری کے کہنے پر امریکہ میں بڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں: تجزیہ کار کا دعویٰ

نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے زرداری کے کہنے پر امریکہ میں ...
نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے زرداری کے کہنے پر امریکہ میں بڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں: تجزیہ کار کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف نے آصف زرداری کے کہنے پر امریکہ میں ایک بڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں، لابنگ فرم کے ذریعے فوج اور عدلیہ کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ 5 آئینی ترامیم کے ڈرافٹ تیار کر لیے گئے، کسی بھی وقت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر منظور کر لی جائیں گی۔ نواز شریف مکمل استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے صدارت کے بھی امیدوار بن گئے۔ الطاف حسین نے نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ میں ایک بہت بڑی لابنگ فرم ” رابرئی گلوبل “ ہائر کر لی گئی ہے۔ نواز شریف کی ڈیمو کریٹک اور ری پبلکنز پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرائے گی۔ نواز شریف ان ملاقاتوں میں وہی بیانیہ دہرائیں گے جو بیانات میں دیا جا رہا ہے۔ متحدہ بانی نے گزشتہ روز تقریر میں نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز فوج کے خلاف کھڑے ہوئے۔

”سر،پانا ما معاملے پر کیا کہیں گے؟“صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ نواز شریف کی تشویش میں مزید اضافہ ہو جائے گا

اچکزئی نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا کہ میں نے کیا زبردست کام کیا ہے کہ نواز شریف اور فوج کو آپس میں لڑادیا ہے۔ نیب کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے اور تمام اختیارات ایف آئی اے کو دیئے جائیں۔ رکن قومی و صوبائی کو گرفتار کرنا ہے تو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے اجازت لازمی ہو گئی۔ آئین کے آرٹیکل 60-63 کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ 62-63 کے تحت ماضی کے نااہل افراد کی صورت 6 ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کا تمام بجٹ آڈیٹر جنرل کے پاس پیش ہے جسے وہ پارلیمنٹ میں پیش کریں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مشرف دور میں ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی پاورز کو برابر کیا جائے اور ڈرافٹ بھی منظور کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اس وقت صدر بننے کے بھی خواہش مند ہیں تاکہ مکمل استثنیٰ حاصل ہو جائے۔ آئینی ترامیم کیلئے آصف زرداری بھی آن بورڈ ہیں۔

مزید : اسلام آباد