چشتیاں : شادی شدہ سکول پرنسپل نے محبوبہ کے ساتھ فحش فلم ‘ غیر اخلاقی گفتگو اپ لوڈ کر دی

چشتیاں : شادی شدہ سکول پرنسپل نے محبوبہ کے ساتھ فحش فلم ‘ غیر اخلاقی گفتگو اپ ...
چشتیاں : شادی شدہ سکول پرنسپل نے محبوبہ کے ساتھ فحش فلم ‘ غیر اخلاقی گفتگو اپ لوڈ کر دی

  

بہاولنگر (ویب ڈیسک) چشتیاں میں پرائیویٹ سکول کے شادی شدہ پرنسپل کی جانب سے اپنی محبوبہ کے ساتھ موبائل فون پر اپنی غیر اخلاقی یافتہ ، ننگی، فحش فلم بنا کر دوسرے لوگوں کو شیئر ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر وائرل کر نے کے الزام میں سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے سٹی پولیس کے مطابق زمیندار ہ کالونی کے عبدالرحمن (آرائیں) نے مہاجر کالونی میں جٹ فیملی کی (ص) کے ساتھ گندی ، فحش فلم لوگوں کو شیئر کر دی جس سے نہ صرف فحاشی پھیلی ہے بلکہ شریف لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے چنانچہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 292اور 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

باپ پر بیٹی سے زیادتی کا جھوٹا الزام، عدالت میں خاتون کے اعترافی بیان پر جسٹس شوکت صدیقی روپڑے

مزید : بہاول نگر