بھارت کی سازش کابھرپور جواب،جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پوسٹرز آویزاں
اسلام آباد ( آن لائن ) بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف سازش کے بعد پاکستان نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پوسٹرز آویزاں کردیئے۔ اقوام متحدہ کے دوسرے بڑے دفتر کے باہر جنیوا شہر کی سڑکوں پہ لگائے پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ، بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے معصوم شہریوں ، خواتین، بزرگوں اور بچوں کو ظالمانہ اور کھلے عام تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق نعرے درج ہیں۔
دفترخارجہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سڑکوں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوسٹرز آویزاں کردیئے۔ جن میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال جاننے کیلئے اپنے وفد بھیجے۔
ان پوسٹرز پر درج ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر برسوں سے جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بھارتی افواج نے معصوم کشمیریوں پر گولیاں برسا کر جو ظلم کیے ہیں اس سے بہت سے لوگ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں اور بعض زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں
#GoIndiaGoback today in UN Geneva @madihasudhozai @mariaItarana @Kashmir_Resists @I_IrsaChaudhory @ABellBshara pic.twitter.com/5LvDBp3sGE
— GO India GO (@GOIndiaGO3) September 19, 2017