” انہیں تو میری عزت کرنی چاہیے لیکن یہ حساب مانگ رہے ہیں“عمران خان نے کس کے بارے میں یہ بات کہہ دی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

” انہیں تو میری عزت کرنی چاہیے لیکن یہ حساب مانگ رہے ہیں“عمران خان نے کس کے ...
” انہیں تو میری عزت کرنی چاہیے لیکن یہ حساب مانگ رہے ہیں“عمران خان نے کس کے بارے میں یہ بات کہہ دی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میں ملک میں پیسہ واپس لے کر آیا ہوں ،کرپٹ ٹولے کو میری عزت کرنی چاہیے تھی لیکن مجھ سے حساب مانگا جا رہا ہے ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ انہوں نے میرے اوپر ایفی ڈرین عباسی سے کیس کروایا ہے جو پانچ سو کلو گرام منشیات کے کیس میں پکڑا گیا ،میں اس لیے خوش ہوں کہ ایک آدمی جو باہر حلال کی کمائی کا پیسہ پاکستان لے کر آتا ہے ،ایسے لوگوں کے لیے ہاتھ اٹھا کردعائیں کرنی چاہیے اور انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ پاکستان چل رہا ہے ،وہ لوگ جوتباہ کر رہے ہیں ،یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جا کر محلات بنا رہے ہیں ،ان لوگوں کو ہم نے جیلوں میں ڈالنا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی چیز ہیں ،کبھی کسی نے سنا ہے کہ حکومت قائد حزب اختلاف کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے ،اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہیں جس سے جمہوریت ختم ہو جاتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ہمار ی کوشش ہے کہ اصل اپوزیشن لیڈر آئے کیونکہ یہ تو ساتھ ملے ہوئے ہیں ،نو سال انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ،اس عرصے میں پاکستانیوں پر قرضہ 35ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 20ہزار ہو گیا ،نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ انہوں نے خود بنا یا اور اب الیکشن سے قبل عبوری حکومت بھی خود لے آئیں گے ،یہ تو ملے ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :”سر،پانا ما معاملے پر کیا کہیں گے؟“صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ نواز شریف کی تشویش میں مزید اضافہ ہو جائے گا

مزید :

قومی -