چوہدری نثار گھونگھٹ اتاردیں بلاول بھٹو نہ بنیں: شیخ رشید

چوہدری نثار گھونگھٹ اتاردیں بلاول بھٹو نہ بنیں: شیخ رشید
چوہدری نثار گھونگھٹ اتاردیں بلاول بھٹو نہ بنیں: شیخ رشید

  

حیدر آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار گھونگھٹ اتاردو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے جبکہ جبکہ لیاقت جتوئی کہتے ہیں کہ اب زرداری کا سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔

منگل کو حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی، یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 62 ،63 میں ناز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اب خاقان کی باری ہے، خاقان عباسی تم نے مجھے چیلنج کیا، اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، سندھ کے لوگوں اٹھو، ان چوروں اور ڈاکوﺅں کے خلاف اعلان جنگ کرو۔

مزید : حیدرآباد