برطانیہ نے میانمار کی فوجی تربیت معطل کردی
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ نے میانمار کی فوجی تربیت معطل کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہناہے کہ اس نے رکھائن ریاست میں نسلی تشدد کے باعث میانمار فوج کے تعلیمی تربیتی کورسز کو معطل کردیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے اور فوجی تربیتی کورسز اس وقت تک دوبارہ شروع نہیں کیے جائیںگے کہ جب تک موجود روہنگیا بحران کا تسلیم شدہ حل نہ نکال لیا جائے، انہوں نےکہاکہ روہنگیاعوا م کیخلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میانمار فوج کےساتھ مزید کوئی دفاعی شراکت داری اس وقت تک نہیں ہوگی کہ جب تک اس مسئلے کا حل نہ نکال لیا جائے۔