عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت پلاننگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائے گی جس کے مطابق 84167 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی مواد کو محفوظ کرنے کے لئے سٹوریج رومز تیار کئے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد