یہ تصویر سامنے آئی تو پی ٹی آئی والوں نے سوشل میڈیا پر اودھم مچا دیا لیکن اب (ن) لیگ والے بھی عمران خان کی ایک ایسی تصویر سامنے لے آئے کہ پی ٹی آئی والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی

یہ تصویر سامنے آئی تو پی ٹی آئی والوں نے سوشل میڈیا پر اودھم مچا دیا لیکن اب ...
یہ تصویر سامنے آئی تو پی ٹی آئی والوں نے سوشل میڈیا پر اودھم مچا دیا لیکن اب (ن) لیگ والے بھی عمران خان کی ایک ایسی تصویر سامنے لے آئے کہ پی ٹی آئی والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے دوران مریم نواز شریف اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ایک تصویر سامنے آئی تو پی ٹی آئی والوں نے اودھم مچا دیا اور طرح طرح کی باتیں شروع ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”وہ چاہتا تھا کہ میں لیٹ جاﺅں اور مریم نواز میرے اوپر۔۔۔“ عمران خان نے (ن) لیگ کے بڑے رہنماءاور مریم نواز کے بارے میں انتہائی حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اس تصویر میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب اپنے قریب ہی کرسی پر بیٹھی مریم نواز شریف کے سامنے زمین پر بیٹھی تھیں اور یہ کہا جانے لگا کہ یہ غلامی ہے کہ ایک وزیر اپنے قائد کو خوش کرنے کیلئے اس کے قدموں میں بیٹھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے کو ملیں۔

لیکن اب مسلم لیگ (ن) والے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماءکی ایک تصویر منظر عام پر لے آئے ہیں جس میں پی ٹی آئی کے رہنماءعارف علوی زمین پر بیٹھے ہیں اور ان کے قریب ہی عمران خان صوفے پر براجمان ہیں۔ اور اب ان دونوں تصاویر کو یکجا کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے جس کا عنوان رکھا گیا ہے ”فرق تلاش کریں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس