عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں: سعید غنی

عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں: ...
عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں: سعید غنی

  

کراچی (آن لائن) عمران خان کی آصف زرداری پر کرپشن منی لانڈرنگ کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے سعید غنی شدید برہم کہا کہ عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں ،70سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں بن سکتا ۔

”وہ چاہتا تھا کہ میں لیٹ جاﺅں اور مریم نواز میرے اوپر۔۔۔“ عمران خان نے (ن) لیگ کے بڑے رہنماءاور مریم نواز کے بارے میں انتہائی حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

زرداری پر تنقید کے ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں سے باعزت بری ہوچکے ہیں عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں کرپٹ لوگوں کے جھرمٹ میں کرپشن کیخلاف عمران خان ہی بول سکتا ہے کیونکہ وہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے دوسروں پر بہتان باندھ رہا ہے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی اور مستقبل کے لیڈر ہیں ستر سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ عمران پر خود ان کے پارٹی کے لوگ الزامات لگا رہے ہیں کرپشن کی گواہی عائشہ گلالئی دے رہی ہے ۔

مزید : کراچی