اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردئیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیے تھے جس پر جسٹس عامر فاروقی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں صرف ایک پارٹی کا ٹرائل ہو رہا ہے ،الیکشن کمیشن کمیشن ہے ،عدالت نہیں ہے کہ جو توہین عدالت کی کارروائی چلائے ۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کاکمیشن کا وہ حکم نامہ معطل کردیا ہے جس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔عدالت نے عمران خان کو حکم جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں ،جس پر بابر اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کمیشن میں شو کاز نوٹس کا جواب داخل کرا دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :کل شمالی وزیر ستان میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈ یا الیون کے درمیان میچ ہو گا ،پاک فوج نے اعلان کردیا

مزید : قومی /اہم خبریں