آرمی چیف کی افغانستان کے سفیر سے ملاقات ،باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی افغانستان کے سفیر سے ملاقات ،باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی ...
آرمی چیف کی افغانستان کے سفیر سے ملاقات ،باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون میں بہتری پر اظہار اطمنان کیا گیا ۔

مزید خبریں :کل شمالی وزیر ستان میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈ یا الیون کے درمیان میچ ہو گا ،پاک فوج نے اعلان کردیا

مزید : قومی /اہم خبریں