پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر نبیل گبول چراغ پا ہو گئے

پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر نبیل گبول چراغ پا ہو ...
پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر نبیل گبول چراغ پا ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران نبیل گبول صحافی پر چراغ پا ہو گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے نثار کھوڑو سے سوال کیا کہ جس وقت لیاری میں قتل و غارت گری ہو رہی تھی اس وقت پیپلز پارٹی کے ایک رہنما ایم کیو ایم میں چلے گئے تھے اور اب دوبارہ پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں ،اس بارے میں کیا کہیں گے ؟اس سوال پر نثار کھوڑو کے ساتھ بیٹھے نبیل گبول چراغ پا ہو گئے اور صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔اس پر دیگر صافی بھی کھڑ ے ہو گئے اور پریس کانفرنس بد نظمی کا شکار ہو گئی ۔اس موقع پر نثار کھوڑو نے صحافیوں سے معذرت بھی کی تاہم نبیل گبول نے اپنے رویے پر معافی نہیں مانگی ۔

مزید : کراچی