زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
 زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  

کیا اس لڑکے سے شادی ہوجائے گی؟

ث۔ ع۔ لاہور

س: میں جس لڑکے کو پسند کرتی ہوں کیا اس سے میری شادی ہو گی ہم ایک دوسرے کو سات سال سے پسند کرتے ہیں؟ مگر اس کے والد اس شادی کے لےے رضا مند نہیں ہیں۔

ج: لگائے گئے زائچہ کے مطابق پسند کی شادی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ حالات میں بہتری کے لیے روحانی تدبیر اختیار کریں۔ آپ دونوں کے زائچہ میں شادی کا ستادہ کمزور ہے۔ ستاروں کی چال کے مطابق راہو کی نحس نظر کو دور کرنے منگل کے روز سات ناریل پر اپنے قد کے مطابق لال دھاگہ لپٹیں اور اسے سعت مریخ میں کی ویرانی ندی میں بہاریں انشاءاللہ معاملات میں بہتری ہو گی۔

جاب یہ بہتر رہے گی

عمر سیمہ۔ فیصل آباد

س: میرے لیے کون سی جاب بہتری رہے گی یا کاروبار کرنا بہتر رہے گا پاکستان میں یا بیرون ملک میں؟

ج: لگائے گئے جاب کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے شعبہ جات زمین اور پراپرٹی سے متعلقہ امور اور سیل اور اکاﺅنٹ سے متعلقہ جات شعبہ جات آپ کے لیے بہتر رہیں گے۔ بیرون ملک بھی آپ جا سکتے ہیں۔ لیکن جس کام میں ہاتھ ڈالیں مستقل مزاجی کے ساتھ وہ کام کریں۔ مبارک نگینہ یا قوت پہنیں تائید میں بنوا کر منگل کے روز سعت مریخ میں پہنیں۔

تعلیم کہاں تک ؟

عنیزہ مقبول۔ وہاڑی

س: میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر بن سکتی ہوں۔

ج: قارئین سے درخواست ہے کہ سوال کے اپنے مکمل کوائف ارسال کریں جس میں نام، وقت پیدائش، تاریخ پیدائش اور مقام پیدائش ارسال کریں۔ آپ کے کوائف جتنے ہی درست ہوں گے اتنا ہی اچھا آپ کے زائچہ کا تجزیہ ہو گا آپ کے زائچہ کے مطابق بھی کچھ مشکلات نظر آ رہی ہیں جن کو حکمت اور روحانی تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ادھورے کوائف

عمر ارسلان۔ راولپنڈی

س: میری شادی کس سے ہو گی نام کا حرف پہلا کیا ہو گا؟

ج: آپ کے کوائف نامکمل ہیں زائچہ بنوانے کے لیے اپنا مکمل کوائف ارسال کریں۔

جسمانی نہیں روحانی بیماری ہے یہ

ابراہیم۔ بہاولنگر

س: چار ماہ سے زکام ہے جس کی وجہ سے گلا بیٹھ گیا جس کی وجہ سے .... نہیں نکلتی ہے بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا براہِ مہربانی اس کا حل بتا دیں۔

ج: لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کے زائچہ میں جادو اور نحوست کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ آپ طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاج کے ساتھ روحانی تدبیر اختیار کریں اور لوح شفاءبمعہ طلسمات زحل بنوا کر پاس رکھیں۔ انشاءاللہ شفاءہو گی۔

دوبئی میں ملازمت

گل صائم۔ قصور

س: میں کام کے سلسلے میں دوبئی گیا لیکن کمپنی نے کام نہیں دیا دوسری کمپنی میں بھی ٹرائی کیا ہے لیکن کام نہیں مل رہا ہے میرے حالات کب تک ٹھیک ہوں گئے؟

ج: زائچہ گھر میں زائچہ بنوانا کے لیے اپنے مکمل کوائف ارسال کریں اس میں وقت پیدائش، مقام پیدائش، تاریخ پیدائش شامل ہیں تاکہ آپ کو معلومات دےے جائے۔

”ر“ کے نام والی لڑکی سے شادی

قاسم علی۔ پاکپتن

س: میں ایک لڑکی سے پیار کرتا تھا جس کا نام ر سے ہے ہماری بات 2015ءکے 3 ماہ میں ہوئی وہ بھی مجھے پیار کرتی تھی کہتی تھی کہ شادی نہ ہو تو ہم بھاگ جائیں گے بہت قسمیں اور وعدے اُٹھائے لیکن اب کہتی ہے کہ میں تم سے پیار نہیں کرتی ہوں؟

ج: آپ کے کوائف بھی نامکمل ہیں بہرحال جزباتی معاملات سے پرہیز کریں اور صراط مستقیم پر چلیں۔ شرعی لحاظ سے اس محبت کا حق دار شریک حیات ہوتا ہے اور اس محبت نکاح کے بعد شروع ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے (آمین)۔

..

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس  پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائےگا۔

pakastrologer@gmail.com

مزید : مخفی علوم