گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے: چیرمین سینٹ

گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے: چیرمین سینٹ
گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے: چیرمین سینٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سوئٹز لینڈ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا قابل مذمت ہے ، گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے۔پاکستان سوئٹزر لینڈ سے احتجاجا تعلقات منقطع کرتے ہوئے سوئس سفیر کو ملک بدر کرے۔

آرمی چیف نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں سوئٹز ر لینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے بحث کی گئی، وفاقی وزیر زید حامد نے سینٹ کو سوئٹز ر لینڈ میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ زید حامد کا کہنا تھا کہ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم میں بھارت ملوث ہے اور اسی نے بلوچستان لبریشن آرمی کی مہم کی حمایت کی ہے۔زید حامد کی بریفنگ کے بعد چیرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے ، جنیوا کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے ، دفتر خارجہ اس حوالے سے سوئس حکومت سے بھرپور احتجاج کرے اور اس کے سفیر کو پاکستان چھوڑنے کے لئے کہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں