اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کا فیصلہ
اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے قبل ازگرفتاری لینے کافیصلہ وکلاءسے مشاورت کے بعد کیا ہے ،ضمانت کی درخواست ان کی غیر حاضری میں وکلاءدائر کریں گے ،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اسحاق ڈار وزارت سے مستعفیٰ ہو جائیں گے ۔اسحاق ڈار نے فیصلہ احتساب عدالت کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہونے پر کیاہے ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تو وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو سمن موصول ہوگیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

جبکہ نجی چینل’’دنیا نیوز‘‘کااپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے ضمانت کی درخواست 22ستمبر کو دی جائے گی،جبکہ ان کی پیشی 25ستمبر کو ہے ۔وفاقی وزیر24ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -