امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے32ملین ڈالر امدا د کا اعلان کردیا

امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے32ملین ڈالر امدا د کا اعلان کردیا
امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے32ملین ڈالر امدا د کا اعلان کردیا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے میانمار حکومت کے مظالم سے تنگ آکر جنگلوں اور بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے لئے32ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے: چیرمین سینٹ

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے 32ملین ڈالر مالی امداد ددینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ مالی امداد خوراک ، ادویات، صاف پانی اور رہائش کے لئے دی جائے گی، واضح رہے کہ4لاکھ21ہزار روہنگیا مسلمان گذشتہ چند ہفتوں میں بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیںاور اس بڑے انسانی المیے کے بعد امریکہ کی جانب سے پہلی دفعہ ان کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی