ہم صحافت مخالف کالے قوانین کے خلاف ہیں:یوسف رضا گیلانی

ہم صحافت مخالف کالے قوانین کے خلاف ہیں:یوسف رضا گیلانی
ہم صحافت مخالف کالے قوانین کے خلاف ہیں:یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم صحافت مخالف کالے قوانین کے خلاف ہیں،اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کا فیصلہ

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلا نی کا کہنا ہے این اے120کے نتائج پرپارٹی نے کمیٹی تشکیل دےدی ہے،وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی کہ اتنی اچھی مہم ہونے کے باوجود پارٹی کو اتنے کم ووٹ کیوں پڑے؟سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاست میں شائستہ زبان استعمال ہونی چاہیے،عمران خان کوغیراخلاقی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،پیپلزپارٹی تشددکی سیاست پریقین نہیں رکھتی۔

مزید : ملتان