پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں:افغان صدر

پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں:افغان صدر
پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں:افغان صدر

  

کابل(صباح نیوز)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

پہلی عالمی جنگ میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز درست حالت میں مل گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نظریں ہمسایہ ممالک پر ہیں کہ ہم سنجیدگی سے مشترکہ طور پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیکیورٹی اور قیام امن کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی آسکے۔

اشرف غنی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کی نئی افغان پالیسی طالبان کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے اور ملک میں قیام امن کے لیے انہیں مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی