سنیل شیٹھی اب ”بھائی 2‘‘میں نظر آئیں گے

سنیل شیٹھی اب ”بھائی 2‘‘میں نظر آئیں گے
سنیل شیٹھی اب ”بھائی 2‘‘میں نظر آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ میں ”انا “ کے نام سے جانے والے سنیل شیٹھی اب اپنی سپرہٹ فلم بھائی کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔

”مجھے اس حالت میں آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔۔۔“ سنی لیونی نے نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو گنگ کر دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار دیپک شیوڈسانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1997میں ریلیز کی گئی فلم بھائی کے دوسرے حصے پر کام شروع کردیا ہے۔دیپک شیوڈسانی کی زیر ہدایت بننے والی ایکشن فلم میں سنیل شیٹی، پوجا بترا، سونالی بندرے اورقادر خان مرکزی کرداروں میں شامل تھے ،فلم اس سال کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔
دیپک کاکہنا تھا کہ وہ فلم کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں اور ان کی توجہ اسکرپٹ تمام کرنے پر مرکوز ہے۔کاسٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے پاس فلم میں سنیل کیلئے رول ہے لیکن مجھے ان کے ساتھ ابھی ڈسکس کرنا ہے۔ ہمیں بھائی 2کیلئے نوجوان اداکاروں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے سنیل شیٹھی کی آخری آنے والی فلم”اے جینٹلیمن“ریلیز ہوئی ہے جس میں شائقین نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا ،اداکار اس وقت شیر،ہیراپھیری3،اور شوٹر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

تفریح -