نیب نے وزیر اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمند کر دئیے

نیب نے وزیر اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمند کر دئیے
نیب نے وزیر اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمند کر دئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے وفاقی وزیراسحاق ڈارکے تما م اثاثے منجمند کر دیئے ۔

نیب کے مطابق اسحاق ڈار کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادبھی قرق کرلی گئی،جس کے بعد ان کی کوئی بھی جائیداد نہ خریدی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔نیب نے تمام بینکوں ،کمشنزز اور متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔نیب کے مطابق اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں  تین سال کی قید ہو سکتی ہے۔اس سے قبل نیب لاہور کی ٹیم نے اسلام آباد میں منسٹر انکلیومیں ان کے گھرپر چھاپہ بھی مارا اور اس دوران ان کے گھر کی تلاشی لی گئی جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

مزید : قومی