افغانستان میں سڑک پر دھماکہ، دو افراد ہلاک، لیکن مارے جانے والے کون تھے؟ سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا کہ۔۔۔

افغانستان میں سڑک پر دھماکہ، دو افراد ہلاک، لیکن مارے جانے والے کون تھے؟ ...
افغانستان میں سڑک پر دھماکہ، دو افراد ہلاک، لیکن مارے جانے والے کون تھے؟ سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا کہ۔۔۔

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں دوسروں کے لئے موت کا سامان کرنے والے دو دہشت گردوں سے قدرت نے خوب انتقام لیا۔ وہ دونوں سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے کہ بم پھٹ گیا اور دونوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑ گئے۔

چین نے بھارت کے گرد ’گھیرا‘ ڈال لیا، کیا کام کرڈالا؟ جان کر مودی کو کئی دنوں تک نیند نہیں آئے گی

ویب سائٹ ’ورلڈ وائد وئیرڈ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت قاری محفوظ اور بختیار کے نام سے کی گئی ہے۔وہ دونوں گھریلو ساختہ بم کو ایک ایسی سڑک کے کنارے نصب کر رہے تھے جسے زیادہ تر سرکاری افسران و سکیورٹی اہلکار استعمال کرتے ہیں۔ بم پھٹنے سے دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ اس واقعے میں کسی بھی اور شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : بین الاقوامی