صبح جب آنکھ کھلتی ہے تو سب سے زیادہ لوگ کس چیز کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

صبح جب آنکھ کھلتی ہے تو سب سے زیادہ لوگ کس چیز کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں؟ ...
صبح جب آنکھ کھلتی ہے تو سب سے زیادہ لوگ کس چیز کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) جب آپ صبح بیدار ہوتے ہیں تو عموماً کسی چیز کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہی؟ شاید آپ نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ہوگا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سوال ہے کیونکہ اس کا ہماری روز مرہ زندگی پر اثر مرتب ہوتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ذہن پر کیا چیز سوار ہے یا کس چیز کی فکر ہمیں لاحق ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ سروے میں اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کی گئی کہ بیدار ہوتے وقت سب سے زیادہ لوگ کس کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں، تو معلوم ہوا کہ یہ چیز موبائل فون ہے۔سروے میں حصہ لینے والوں کی بھاری اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ بیدار ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے موبائل فون کی جانب لپکتے ہیں۔

اس کی متعدد وجوہات سامنے آئیں، جن میں سے اہم ترین یہ تھی کہ اکثر لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کے کام سے متعلق کوئی اہم ای میل یا میسج وغیرہ تو نہیں آیا، تا کہ وہ آنے والے دن کی بہتر طورپر پیش بندی کر سکیں۔ دوسرے نمبر پر رقم سے متعلقہ تفکرات تھے۔ ایک قابل ذکر تعداد کا کہنا تھا کہ وہ صبح بیدار ہوتے ہیں تو روپے پیسے کے معاملات ذہن پر سوار ہوتے ہیں۔ عموماً ان معاملات کا تعلق گزشتہ دن سے ہی ہوتا ہے۔ چونکہ گزرے دن میں یہ پریشانی حل نہیں ہوئی ہوتی لہٰذا اگلے دن اٹھتے ہی یہ معاملہ سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے۔

’جن مَردوں کے پاس یہ ایک چیز ہو خواتین انہیں زیادہ عقلمند ، مزاحیہ اور قابل بھروسہ سمجھتی ہیں‘ سائنسدانوں نے ایسی خبر دے دی کہ جان کر ہر مَرد کی بیگم کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

تو گویا ہر دو معاملات میں کوئی فکر یا پریشانی کی بات ہی اکثر لوگوں کے ذہن پر سوار ہوتی ہے۔ یہ سروے جدید دور کے انسان کی تفکرات بھری زندگی کا بھی عکاس ہے۔ یعنی زندگی کی دوڑ بھاگ اور پریشانیاں رات کو بستر پر جاتے ہوئے بھی ہمارے ساتھ ہوتی ہیں اور صبح بیدار ہوتے ہی پھر سے ہمیں گھیر لیتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس