اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجودمستعفی نہ ہوناافسوسناک ہے:عمران خان

اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجودمستعفی نہ ہوناافسوسناک ہے:عمران خان
اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجودمستعفی نہ ہوناافسوسناک ہے:عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجودمستعفی نہ ہوناافسوسناک ہے،ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات ہورہی ہے۔

عمران خان کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حکمران طبقے کا جنازہ نکل چکا ہے ،وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بھی اسحاق ڈار کا وفاقی وزیر خزانہ رہنا افسوس ناک ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے کا کوئی بھی فرد اس طرح چمٹا نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمند کردئیے ہیں،جبکہ اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

مزید : قومی