نیب کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھرپر چھاپا نہیں مارا،عدالتی نوٹس دینے گئے تھے :ترجمان نیب

نیب کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھرپر چھاپا نہیں مارا،عدالتی نوٹس دینے گئے تھے ...
نیب کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھرپر چھاپا نہیں مارا،عدالتی نوٹس دینے گئے تھے :ترجمان نیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نیب کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپے مارنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،نیب کی ٹیم  ان کے گھر عدالتی نوٹس دینے گئی تھی ۔نیب کی ٹیم قانون کے تحت کام کر رہی ہے ،میڈیا سے غیرمصدقہ خبریں نہ چلانے کی درخواست ہے ۔

اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجودمستعفی نہ ہوناافسوسناک ہے:عمران خان

اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو  میں ان کے    گھر پر چھاپہ مارا، تاہم اب نیب نے  اس بات کی تردید کر دی ہے کہ نیب نے ان کے گھر پرچھاپہ نہیں مارا بلکہ عدالتی نوٹس دینے گئے تھے۔

اسحاق ڈار کے گھر پر نیب کا چھاپہ، وزیر خزانہ لندن میں ہیں

مزید : قومی