حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا شاندا راعلان کر دیا کہ پوری مسلم امہ کے دل جیت لیے

حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا شاندا راعلان کر دیا کہ پوری مسلم ...
حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا شاندا راعلان کر دیا کہ پوری مسلم امہ کے دل جیت لیے

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )میانمار نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں بنگلہ دیش نے تمام روہنگیا مسلمانوں کی خدمت کا اعلان کرتے ہوئے پوری مسلم امہ کے دل جیتے لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے غیر ملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر ٹرمپ نے صرف پوچھا کہ کیسا جا رہاہے بنگلہ دیش ،میں نے جواب دیا بہت اچھا جارہاہے ،لیکن ہمیں صرف ایک مسئلہ درکارہے ،جو کہ میانمار سے آنے والے مہاجرین ہیں ،لیکن انہوں نے اس پر کوئی بات نہیں کی ۔حسینہ واجد کا کہناتھا کہ میں نے ٹرمپ سے کسی قسم کی مدد طلب نہیں کی ،وہ پہلے ہی اپنا ذہن بنا چکے ہیں اور ہم جانتے ہیں ان کی سوچ کیسی ہے ،تو پھر میں ان سے مدد کیوں مانگوں ؟۔اگر انہیں محسوس نہیں ہوتا یہ تمام لوگ پریشان ہیں ،اور وہ انتہائی کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں اس وقت مدد کی ضرور ت ہے ،جب انہیں محسوس ہی نہیں ہوتا تو میں ان سے مدد کیوں مانگوں؟ ۔ان کا کہناتھا کہ ہاں میں مانتی ہوں بنگلہ دیش کوئی امیر ملک نہیں ہے ،اس چھوٹے سے خطے میں ہماری آبادی 160ملین ہے ،اگر ہم ان لوگوں کو روزگار اور کھانا فراہم کر سکتے ہیں تو ہم ان پانچ یا سات لوگوں کو بھی کھانا دے سکتے ہیں ،ہم اپنا کھانا ان کے ساتھ شیئر کریں گے ،اور ہم اس کیلئے تیار ہیں ،اور ہمارے لوگ یہ کام پہلے ہی کر رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں