والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں:مریم نواز

والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں:مریم نواز
والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں:مریم نواز

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری والدہ تیسری سرجری کے لئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں ،اس موقع پر انہوں نے سب سے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہےجبکہ  نواز شریف بچوں سمیت اپنی اہلیہ کے پاس ہیں۔

سوشل میٰڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نےایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہسپتال کی جانب بڑھ رہے ہیں ،جبکہ ان کے ساتھ حسن نواز اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں

واضح رہے اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی 2 آپریشن ہو چکے ہیں ،جو کامیاب رہے ۔

مزید : قومی