عوام سے فراڈ کرنے کاملزم بری کیسے ہوگیا؟ ہائی کورٹ نے اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی ،ریکارڈ طلب

عوام سے فراڈ کرنے کاملزم بری کیسے ہوگیا؟ ہائی کورٹ نے اپیل باقاعدہ سماعت کے ...
عوام سے فراڈ کرنے کاملزم بری کیسے ہوگیا؟ ہائی کورٹ نے اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی ،ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمہ کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ ملزم کو یکم نومبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

بوسنیا، مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے افراد کی اجتماعی قبر دریافت،65کھوپڑیاں برآمد

مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی نے سید منظور حسین شاہ کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل مشتاق موہل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم صداقت نے اڈہ بونگہ حیات پاکپتن میں الرحیم گارڈن سکیم بنائی ہوئی ہے اور سکیم میں عوام کو دھوکے سے پلاٹ فروخت کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی فراہمی کے بورڈز آویزاں کر رکھے ہیں اور پلاٹ فروخت کرتے وقت خریداروں کو پانی، گیس، سڑکیں، سیوریج اور بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا، درخواست گزار نے بھی سکیم میں 10مرلہ کا پلاٹ خریدا، کچھ لوگوں نے وہاں گھر بنالئے ہیں لیکن متعدد بار مطالبہ کرنے کے باوجود مذکورہ سہولیات فراہم نہ کرکے خریداروں کو دھوکا دیا اور فراڈ کیا جس پر درخواست گزار نے ملزم کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ تھانہ چک بیلی میں درج کرایا، لیکن ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزم کو بری کردیا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

لاہور -