بوگس پنشن ادائیگیاں ،عدالت نے اے جی آفس کے 2افسر وں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

بوگس پنشن ادائیگیاں ،عدالت نے اے جی آفس کے 2افسر وں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا
بوگس پنشن ادائیگیاں ،عدالت نے اے جی آفس کے 2افسر وں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھپلوں میں ملوث اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس کے دو ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4روز کی توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

بوسنیا، مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران قتل کئے گئے افراد کی اجتماعی قبر دریافت،65کھوپڑیاں برآمد

جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کے روبرو ایف آئی اے نے ملزموں محمد عدیل اور اویس راشد کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے دوران ڈیوٹی اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس سے 60 لاکھ 54 ہزار کا غبن کیا ہے، ملزم اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس میں بطور جونیئر آڈیٹر کام کر رہے تھے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم اویس راشد اکاﺅنٹنٹ جنر ل آف میں پنشن لیب میں آن لائن پنچننگ جکہ ملزم محمد عدیل پنشن سہولت سنٹر میں بطور ڈیٹا انٹری آفیسر کام کرتا رہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بوگس پنشن ادائیگیوں کے ذریعے رقم اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کی، ملزموں رقم خرد برد کر کے قومی خزانے کو 60لاکھ 54ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، ملزموں سے مزید اکاﺅنٹس کی تفتیش اور ان کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا باقی ہے ،ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کی جائے، عدالت نے گھپلوں میں ملوث اکاﺅنٹنٹ جنرل آفس کے2ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتوسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : لاہور